ایٹلی پر نسل پرستانہ تبصرہ؟ کپل شرما نے خاموشی توڑ دی 

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب فلم بیبی جان کی ٹیم نے دی گریٹ انڈین کپل شو میں شرکت کی


ویب ڈیسک December 17, 2024

معروف کامیڈین اور ٹی وی میزبان کپل شرما نے آخرکار اس تنازع پر خاموشی توڑ دی، جس میں ان پر فلمساز ایٹلی پر نسل پرستانہ تبصرہ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ 

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب فلم بیبی جان کی ٹیم نے دی گریٹ انڈین کپل شو میں شرکت کی۔ دوران شو، کپل شرما نے ایٹلی سے ایک سوال پوچھا جسے سوشل میڈیا پر کچھ افراد نے ان کے رنگ پر طنز سمجھا۔

ایٹلی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا، "ہمیں کبھی ظاہری شکل سے نہیں بلکہ دل سے پرکھنا چاہیے۔" تاہم، یہ تبصرہ کپل شرما کے سوال پر ایک بڑی بحث کو جنم دے گیا۔ گلوکارہ چنمئی سریپادا نے کپل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے "نسلی مذاق" قرار دیا۔

کپل شرما نے سوشل میڈیا پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا، "مجھے بتائیں کہ کب اور کہاں میں نے ان کی شکل کے بارے میں بات کی؟ براہِ کرم سوشل میڈیا پر نفرت مت پھیلائیں۔ مکمل ویڈیو دیکھیں اور خود فیصلہ کریں۔"کپل شرما نے نسل پرستی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے وضاحت کی اور شائقین کو مکمل ویڈیو دیکھنے کی اپیل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں