بغیر دیکھے مشینی آرے سے کھیرا کاٹنے کا انوکھا ریکارڈ
انڈین مارشل آرٹس کے ممبران نے مشترکہ کوشش سے ایک عجیب و غریب گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ مارشل آرٹس کی ٹیم کے ایک فرد نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر مشینی آرے سے دوسرے فرد کے منہ سے پکڑے کھیرے کو کاٹ کر ریکارڈ بنایا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بِیر خالصہ مارشل آرٹس کے ایک ممبر نے آنکھ پر پٹی باندھ کر مشینی آرے کی مدد سے اطالوی شو میں کھیرے کو کو کاٹ کر ریکارڈ بنایا۔
گروپ کے ایک تیسرے ممبر نے کھیرا پکڑنے والے شخص کی کھیرا پکڑنے اور کھیرا بدلنے میں مدد دی۔
ٹیم نے ایک منٹ میں کھیروں کی 71 قتلیاں کاٹ کامیابی کے ساتھ ریکارڈ اپنے نام کیا اور اس دوران کسی کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔