کراچی؛ کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار، 95 ہزار امریکی ڈالر برآمد
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسٹیٹ بینک کراچی کی جانب سے غیرقانونی ذرمبادلہ کے تبادلے کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کرنسی کی غیرقانونی خرید وفروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈیفنس فیز 2 ایکسٹنشن کے قریب فارن ایکسچینج کی غیر قانونی خرید و فروخت کے خلاف چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران ملزم حمزہ شاہد کو غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 95,000 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے، چھاپے کے دوران غیرملکی کرنسی کی غیر مجاز خرید وفروخت سے متعلق مواد بھی برآمد کیا گیا۔
اس حوالے سے مزید قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔