طالبہ کو 40 برس قبل کھویا ہوا لنچ بکس مل گیا

یہ لنچ بکس 1982 میں کھویا تھا جب طالبہ چوتھی کلاس میں تھی


ویب ڈیسک December 18, 2024

امریکا میں ایک پلمبرکو اسکول میں کام کے دوران کسی طالب علم کا 40 برس قبل کھویا ہوا لنچ بکس مل گیا۔

رونوکے سٹی پبلک اسکول کا ایک فیس بک پوسٹ میں کہنا تھا کہ ایک پلمبر فیئر ویو ایلیمنٹری اسکول میں مرمت کا کام کر رہے تھے جب انہیں ایک دھاتی لنچ بکس ملا جس پر نارنجی کارٹون بلی بنی ہوئی تھی۔

ڈسٹرک آفیشلز نے پوسٹ میں لکھا کہ بکس کے اندر ایک تھرمس پایا گیا جو گرم چاکلیٹ کی طرح مہک رہا تھا۔ اس میں ایک تصویر ملی اور ٹریسی ڈرین نام کا ایک ٹیگ ملا جو ممکنہ طور پر کمرہ نمبر 30 میں مسز کیوری کی کلاس میں پڑھتی تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ لنچ بکس 1980 کی ابتدائی دہائی میں بنایا گیا تھا۔

یہ پوسٹ بالآخر حقیقی ٹریسی ڈرین کے سامنے آئی جنہوں نے 1982 میں جب وہ چوتھی جماعت میں تھیں اپنا لنچ بکس کھو دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں