بڑے بڑے مسائل بات چیت سے حل ہوتے ہیں، افنان اللہ خان

ہمیں اپنے اینڈ پر کوئی اتفاق رائے پیدا کرنے میں وقت لگے گا

لاہور:

رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان کا کہنا ہے کہ بات یہ ہے کہ ہم تو یہ سمجھتے ہیں کہ بات چیت سے ہی معاملات آگے لیجائے جاتے ہیں، اور بات چیت سے ہی بہت بڑے بڑے مسائل حل ہوتے ہیں۔

مگر آپ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ پی ٹی آئی اپنی بات سے بہت بار پھر چکی ہے، بہت دفعہ انھوں نے مذاکرات شروع کیے جب ان کو لگا کہ بانی پی ٹی آئی کا مفاد سرو نہیں ہو رہا تو انھوں نے بیک ٹریک کیا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس پر ہمیں اپنے اینڈ پر کوئی اتفاق رائے پیدا کرنے میں وقت لگے گا، میرے خیال میں اس پر بریک تھرو ہو سکتا ہے۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ہم نے تو مسلسل کئی سال تک بات چیت کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ ہماری طرف سے واضح موقف آ گیا ہے کہ یہ دو ہمارے مطالبات ہیں، اس کے لیے پہلے 5 رکنی تھی اب خان صاحب کی طرف سے سات رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے۔

انھوں نے کمیٹی کو اخیتار دیا ہے،اب اگر کوئی یہ کہے کہ مائنس عمران خان ہم سے بات کرو یا اس سے بات نہیں کرنی بس آپ سے بات کرنی ہے تو پاکستان تحریک انصاف کا بانی نعیم حیدر یا حامد رضا یا کوئی اور نہیں بلکہ عمران خان صاحب ہیں اور وہی اس جماعت کے سربراہ ہیں تو ان کے بغیر یہ کیسے ممکن ہے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جو طریقہ کار اپنایا گیا اس پر اعتراض ہو سکتا ہے کہ ڈیفینیٹلی ایک عزت، ایک احترام، ایک وقار، اپنی حدود کے اندر رہ کر اس طریقے سے بات ہونی چاہیے نہ کہ تھوڑا ڈاؤن ہو کر تو اس حد تک خان صاحب نے بات کی ہے۔

Load Next Story