کراچی، سی ای او واٹر کارپوریشن کا یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کے مرمتی کام کا جائزہ

دورے کے دوران چیف انجینئر نے سی ای او کو مرمتی کام کے بارے میں بریفنگ دی اور موجودہ پیشرفت سے آگاہ کیا


ویب ڈیسک December 18, 2024

کراچی:

سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے رات گئے یونیورسٹی روڈ کا دورہ کیا اور وہاں جاری مرمتی کام کا جائزہ لیا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق، سی ای او نے پانی کی 84 انچ ڈایا لائن کی مرمت کے حوالے سے مکمل تفصیلات حاصل کیں۔

دورے کے دوران چیف انجینئر نے سی ای او کو مرمتی کام کے بارے میں بریفنگ دی اور موجودہ پیشرفت سے آگاہ کیا۔

سی ای او نے افسران کو ہدایت کی کہ مرمتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو پانی کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

سی ای او کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق، مرمتی کام کی رفتار تیز کرنے اور تمام ضروری اقدامات کو مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں