بالی ووڈ کے شکتی مان اسٹار مکیش کھنہ نے شتروگن سنہا سے متعلق بیان پر ان کی بیٹی سناکشی سنہا کو وضاحت پیش کردی۔
مکیش نے وضاحت دی کہ ان کا مقصد کوئی بات بری نیت سے کہنا نہیں تھا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ سناکشی نے اس پر ردعمل دینے میں اتنا وقت لیا، مگر میرا مقصد نئی نسل کی علم کی کمی واضح کرنا تھا اور میری نظر میں سوناکشی سنہا اس وقت ایک موزوں مثال تھیں جو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں رامائن سے متعلق سوال کا جواب نہیں دے پائی تھیں۔
یاد رہے کہ مکیش کھنہ اور سناکشی سنہا کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری ہے اس بحث کا آغاز 2019 میں ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے ایک ایپی سوڈ سے ہوا تھا، جب سوناکشی سنہا رامائن سے متعلق ایک سوال کا جواب دینے میں ناکام رہیں۔ اس واقعے کے بعد مکیش کھنہ نے سوناکشی کے والد شتروگن سنہا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو رامائن کی تعلیم نہیں دی اور ان کی پرورش پر سوال اُٹھایا۔
سوناکشی سنہ نے مکیش کھنہ کے بیان کو ”نامناسب“ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مزید اس موضوع پر تبصرہ نہ کریں انہوں نے اپنے والد شتروگن سنہا کی عزت و احترام کا دفاع کرتے ہوئے کہا یہ ان کے والد کی تربیت اور پرورش ہی ہے جس کی وجہ سے وہ مکیش کھنہ کو احترام سے جواب دے رہی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔