سعودی عرب کے تعاون سے پاسپورٹ جعلسازی کرنے والوں کو پاکستان میں ہی پکڑا جا سکتا ہے، محسن نقوی

وزیر داخلہ نے ریاض میں سعودی ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کا درہ کیا


ویب ڈیسک December 18, 2024

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تعاون سے پاسپورٹ میں جعلسازی اور کاغذات میں ردوبدل کرنے والوں کو پاکستان میں ہی پکڑا جا سکتا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کا دورہ کیا اور ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ڈاکٹر صالح ال مراببہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاسپورٹ کی وصولی سے اجراء تک کا نظام سہل بنانے اور جعلسازی کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ میں ایڈوانس ٹیکنالوجی کا جائزہ لیا اور پاسپورٹ کے جدید نظام کی تعریف کی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پاسپورٹ نظام کو مزید آسان اور فول پروف بنانے کے لیے سعودی ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی معاونت سودمند ثابت ہو سکتی ہے۔ باہمی تعاون سے عوام کو سہولت ملے گی اور دھوکہ دہی سے نجات ملے گی۔ سعودی ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے کال سینٹر کی طرز پر پاکستان میں بھی کال سینٹر بنایا جائے گا۔

پاسپورٹ میں رد و بدل اور جعلی کاغذات پر سعودی عرب جانے والے 3700 پاکستانیوں کو سعودی حکام نےایئرپورٹس پر پکڑا تھا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کنگ فہد سکیورٹی کالج کا بھی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل کنگ فہد سکیورٹی کالج میجنےر جنرل ڈاکٹر علی ال دایج نے وزیرداخلہ کا استقبال کیا۔ محس نقوی نے کنگ فہد سیکورٹی کالج کے 5 سالہ اسٹریٹیجک پلان کی تعریف کی اور کالج کے ڈائریکٹر جنرل کی کاوشوں کو سراہا۔

محسن نقوی کی کنگ فہد سکیورٹی کالج کے ماسٹر ڈگری کے گریجویٹس کو ایکسچینج پروگرام کے تحت سٹڈی ٹورز پر پاکستان آنے کی دعوت اور پاکستانی گریجویٹس کو مختصر مدت کے تربیتی کورسز کنگ فہد سکیورٹی کالج میں کرانے کی تجویزدی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی سے متعلق امور پر جدید ترین کالج سعودی قیادت کی جدید و منفرد سوچ کا عملی نمونہ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں