سردیوں میں جلد کو چمکدار اور نرم و ملائم کیسے بنائیں؟ بشریٰ انصاری نے نسخہ بتا دیا

عرقِ گلاب میں بس یہ دو چیزیں ملا لیں اور پھر کمال دیکھیں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سردی کے موسم میں جلد کو چمکدار اور نرم و ملائم بنانے کا گھریلو نسخہ بتا دیا۔

حال ہی میں بشریٰ انصاری ایک مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی، ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی جلد کی خوبصورتی کا راز بھی بتا دیا۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے اس نسخے کے بارے میں سنتی آرہی ہیں اور ماضی کی اداکارائیں بھی اس ہی نسخے کو استعمال کرتی تھیں یہی وجہ تھی کہ ان کی جلد اتنی لچکدار اور بےداغ ہوا کرتی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ گلیسرین میں تھوڑا لیموں کا رس اور عرق گلاب ملا کر اسے اچھی طرح مکس کر کے ایک شیشی میں بھر کر رکھ لیں اور دن رات بس اسے ہاتھوں گردن اور چہرے پر استعمال کریں۔

بشریٰ انصاری نے یہ بھی بتایا کہ ان دنوں وہ ایک بائیو آئل استعمال کر رہی ہیں جس کیلئے وہ وٹامن ای کے کیپسول میں کھوپرے کا تیل، گلیسرین اور کاسٹر آئل شامل کر کے اسے مکس کر کے استعمال کرتی ہیں جس سے انہیں کسی ہائلارانک ایسڈ کی ضرورت نہیں پڑتی اور ان کی جلد ہائڈریٹ رہتی ہے۔

Load Next Story