لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں آگ لگنے سے خاتون سمیت 2 بچے جھلس گئے۔
پولیس کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ مانگا منڈی کے علاقے میں واقع گھر کی بالائی منزل پر پیش آیا۔ گھر والوں نے سردی سے بچنے کے لیے کمرے میں چولہے پر آگ جلائی۔ آگ نے بستروں کو لیپیٹ میں لے لیا۔ کمرے میں دونوں بچے موجود تھے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ بچوں کو آگ سے بچانے کی کوشش میں والدہ بھی جھلس گئیں۔ متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بچوں کی حالت خطرے باہر ہے جبکہ خاتون کا جسم 20 فیصد جھلس گیا ہے۔