ایشون نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

بھارتی کرکٹر فرنچائز ٹی20 ٹورنامنٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

آسٹریلیا کیخلاف برسبین ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد بھارتی اسپنر روی چندران ایشون نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔


برسبین ٹیسٹ کے اختتام پر کپتان روہت شرما کے ہمراہ مشترکہ پرس کانفرس کرتے ہوئے بھارتی اسپنر روی چندران ایشون نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کا زیادہ وقت نہیں لوں گا، بطور انٹرنیشنل کرکٹر کی حیثیت سے آج میرا آخری دن ہے، اپنے کرکٹ کیرئیر میں روہت شرما اور اپنے دیگر ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ بہت ساری یادیں بنائی ہیں، حالانکہ میں نے ان میں سے کچھ کو [ریٹائرمنٹ کے بعد] کھو دیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ میں بھارتی کرکٹ بورڈ، کوچز اور سب سے بڑھ کر روہت، ویرات کوہلی، اجنکیا رہانے، چتیشور پجارا انکا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرا خوب ساتھ دیا۔

مزید پڑھیں: عماد کے بعد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

ایشون نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور پریس کانفرس سے اُٹھ کر چلے گئے بعدازاں روہت شرما نے جواب دیا کہ انکا فیصلہ ہے جس کا ہمیں احترام کرنا چاہیے۔

بھارتی اسپنر نے صحافیوں کے سوالات کا جواب بھی نہ دیا اور پریس کانفرنس چھوڑ کر چلتے بنے۔

قبل ازیں ایشون کے اعلان سے چند گھنٹوں قبل بھارت اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران ویرات کوہلی کو ایشون سے ڈریسنگ روم میں گلے ملتے دیکھا گیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ جلد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔

مزید پڑھیں: عماد وسیم پھر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

واضح رہے کہ ایشون نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے دوسرے یعنی ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ میں شرکت کی تھی، جہاں انہیں دو اننگز میں محض ایک وکٹ مل سکی تھی۔

اسپنر روی ایشون ٹی20 ٹورنامنٹ کھیلنا جاری رکھیں گے اور وہ آئی پی ایل 2025 میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

Load Next Story