پاکستان کے کم عمر 5 سالہ مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا ایک اور گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا۔
کم عمر پاکستانی مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا موسٹ ایلبو ٹو نی اسٹرائیکس کا ورلڈ ریکارڈ محض 30 سیکنڈز توڑ ڈالا۔
سفیان محسود نے 54 ایلبو ٹو نی اسٹرائیکس کیے تھے۔
کم عمر مارشل آرٹسٹ نے 30 سیکنڈز میں 79 ایلبو ٹو نی اسٹرائیکس کرکے بڑے مارجن سے ریکارڈ بنایا، وہ پاکستان کیلئے کم عمر گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے محمد حرماس نے امریکی کھلاڑی کو شکست دے کر یو ایس جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
سفیان محسود نے اس سے پہلے بھی بھارت کا ایک مشکل ریکارڈ توڑا تھا، وہ پاکستان کیلئے سب سے پہلے 100 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے عرفان محسود کے بیٹے ہیں۔