کراچی میں سردی کی موجودہ لہر کتنے روز برقرار رہے گی؟

اگلے دو سے تین روز کے دوران شہر کا درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ تک آ سکتا ہے، محکمہ موسمیات

کراچی:

شہر قائد سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں سردی کی موجودہ لہر مزید 10روز تک برقرار رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو سے تین روز کے دوران شہر کا درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ تک آ سکتا ہے جبکہ سردی کی موجودہ لہر کے دوران کبھی کبھار ہواؤں کی رفتار میں اضافہ بھی متوقع ہے۔

دیہی سندھ کے ضلع تھرپارکر اور عمرکوٹ میں کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری کم ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت بلوچستان کی شمال مشرقی ہواؤں کے سبب ہے تاہم سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد سردی کی شدت میں کمی ہوسکتی ہے۔

Load Next Story