سست انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش، پیپلز پارٹی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

آئی ٹی سے جڑے لوگوں کا اربوں روپے کا نقصان ہوگیا، عبدالقادر پیٹل کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال


ویب ڈیسک December 18, 2024

قومی اسمبلی اجلاس میں سست انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پر اتحادی پیپلز پارٹی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پیپلز پارٹی کے ارکان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں سست انٹرنیٹ اور فائر وال پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ انٹرنیٹ کی رفتار کا ستیاناس کردیا گیا ہے۔ وزارت بدحالی کا شکار ہے۔ یہ کون سی فائر وال ہے ہم کس سے جواب لیں۔

عبدالقادر پٹیل نے سوال کیا گیا کہ انٹرنیٹ کا اتنا ستیاناس کیوں کیا گیا ہے۔ آئی ٹی سے جڑے لوگوں کا اربوں روپے کا نقصان ہوگیا ہے۔ اتنی بدحالی کبھی کسی وزارت کی نہیں دیکھی جتنی اب ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری برائے کابینہ ڈویژن نے کہا کہ وزارت داخلہ جونہی کہے گی حالات ٹھیک ہیں ہم ایکس کھول دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں