جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہنا بہتر ہے یا الگ؟ منیب بٹ کا اظہار خیال
پاکستان شوبز کے اداکار منیب بٹ نے جوائنٹ فیملی میں رہنے کو بہترین قرار دے دیا۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں منیب بٹ نے اپنی فیملی کے ساتھ رہنے کے تجربات شیئر کیے اور اسے مسائل کا مؤثر حل قرار دیتے ہوئے جوائنٹ فیملی میں رہنے پر زور دیا۔
انہوں بتایا کہ وہ، ان کے والد، اور ان کا بھائی علیحدہ گھر لے کر رہنے کو بہتر نہیں سمجھتے، کیونکہ شادی کے بعد شروع میں کئی مسائل پیش آتے ہیں۔ ایسے میں والدین یا گھر کے بزرگ افراد موجود ہوں تو وہ میاں بیوی کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں، اور چھوٹے چھوٹے مسائل آسانی سے حل ہو جاتے ہیں۔
منیب بٹ نے کہا کہ انہیں اس وقت بھی سکون ہے کیونکہ اگر وہ لاہور میں ہیں تو گھر میں ان کے والد اور بھائی موجود ہیں جو میری اہلیہ اور بچوں کو کسی بھی پریشانی کے وقت سنبھال سکتے ہیں۔ اس لئے جوائنٹ فیملی سسٹم زیادہ فائدہ مند ہے۔