عالمی لابسٹس کی کوشش ہے عمران خان کو پنجرے سے نکالا جائے، شرجیل میمن

پاکستان کے اندرونی مسائل میں کسی کو مداخلت نہیں کرنا چاہیے، سینیر وزیر سندھ


ویب ڈیسک December 18, 2024

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہے کہ عالمی لابسٹ کی کوشش ہے کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو پنجرے سے نکالا جائے۔

سینیئر وزیرسندھ شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا کہ عمران خان کے لیے عالمی لابسٹ کام کررہے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ عمران خان کو پنجرے سے نکالا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کے پنجرے سے نکلنے کا فیصلہ عدالتیں ہی کریں گی۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے اندرونی مسائل میں کسی کو دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی دھمکی کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے شکایت کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو مدارس بل کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رجوع کرنا چاہیے۔ سندھ حکومت کی جانب سے ییلو لائن بی آر ٹی کے منصوبے کا شروع ہوچکا ہے۔ یلو لائن کا بس ڈپو بنایا جا رہا ہے۔ پہلے ڈپو سنگل اسٹوری تھا اب حکومت نے ڈبل اسٹوری بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ضرورت پڑے تو ایک اور چھت ڈال سکیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ڈیزل بسیں تھیں اب ای وی بسیں ہوں گی۔ بسوں کی چارجنگ بھی یہیں ہوگی۔ اس سے لوگوں کو سستی ٹرانسپورٹ ملے گی۔ ہم ای وی ٹیکسیاں اور ای وی بائیکس بھی شروع کریں گے۔ اسکیم کے تحت رائیڈرز کو بھی ای وی بائیکس دیں گے۔ یہ حکومتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ ہم ہرچیز کے ذمہ دار ہیں۔ سب چیزیں ہم نے ٹھیک کرنی ہیں۔ ہم سب کی مشترکہ کوشش ہے کہ چیلجز سے نمپٹا جائے۔ٹرانسپوٹرز سے بھی درخواست کی ہے کہ ای وی بسز لائیں۔ مجھے پتہ ہے اس منصوبے پر جلد کام ہوسکتا ہے۔ اسے 2026 سے پہلے مکمل کیا جا سکتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو سکے۔

سندھ کے سینیر وزیر نے کہا کہ پیپلز بسوں کے روٹس کو بڑھایا جا رہا ہے۔ نئی بسیں اپریل تک آجائیں گی۔ ہماری کوشش ہے کہ پبلک پرائیٹ پارٹنرشپ کے تحت بسیں چلائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں