بیٹی کی شادی پر انوراگ کیشپ کے کس عمل نے مداحوں کے دل پگھلا دیے؟

عالیہ کیشپ کی شادی کے موقع پر انوراگ کا ایک جذباتی عمل سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے


ویب ڈیسک December 18, 2024

انوراگ کیشپ کی بیٹی عالیہ کیشپ کی شادی 11 دسمبر کو نجی تقریب میں شین گریگویئر کے ساتھ انجام پائی تھی۔

عالیہ کی شادی کے موقع پر بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز عالیہ کی والدہ آرتی بجاج نے شیئر کی ہیں جو فوراً سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

انوراگ کشیپ بیٹی کی شادی کے دوران جذباتی ہوجاتے ہیں۔ عالیہ کا دوپٹہ شین گریگویئر کے ساتھ شادی کی رجسٹریشن کے دوران پھسل جاتا ہے، جسے انوراگ فوراً ایڈجسٹ کرتے ہیں۔ اس خوبصورت لمحے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Aarti Bajaj 🕊🌸 (@artb)

انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کشیپ نے 11 دسمبر کو ایک نجی تقریب میں اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ شین گریگویئر سے شادی کی تھی۔ خصوصی موقع پر انوراگ کیشپ کے قریبی دوست امتیاز علی بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں