کراچی کی انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے ائیرپورٹ خودکُش دھماکا کیس میں گرفتارایک اور ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پرکاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) کے حوالے کردیا۔
انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو سی ٹی ڈی نے ایک اور ملزم سلیم کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم خودکش حملہ آور کا سہولت کار ہے۔ دہشتگردوں کو ملنے والی رقم ملزم کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی تھی۔ ملزم سے تفتیش کرنی ہے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کی تحویل میں دے دیا۔ ائیر پورٹ خودکُش دھماکہ کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔