فلم بے بی جون کیلئے سلمان خان اور ورون دھون نے کتنا معاوضہ لیا؟

جیکی شروف اور ثانیہ ملہوترا سمیت دیگر اداکاروں کے معاوضوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

جلد ہی بڑے پردے پر ریلیز کی جانے والی فلم ’بے بی جون‘ کیلئے مرکزی کردار ادا کرنے والے ورون دھون اور کیمیو رول میں جلوہ گر ہونے والے سلمان خان کے معاوضوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ورون دھون کی ایکشن فلم بے بی جون 25 سمبر کو کرمس کے تہوار پر ریلیز کی جائے گہ جس کیلئے مداح بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں اور بےحد پرجوش ہیں۔ فلم جوان کے ہدایتکار ایٹلی کے تعاون سے اور کیلیز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے ریلیز سے قبل ہی کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔

اس فلم کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ اس میں سلمان خان بھی کیمیو کریں گے تاہم یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دبنگ اداکار نے اس ایکشن سین کیلئے بلا معاوضہ کام کیا ہے۔

جی ہاں! بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سلمان خان اپنے کیمیو رول کیلئے کوئی معاوضہ نہیں لے رہے جبکہ ورون دھون، کیرتی سریش اور دیگر کاسٹ کے معاوضوں کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

ورون دھون اور کیرتھی سریش دونوں نے بے بی جان میں اپنے کرداروں کے لیے متاثر کن رقم وصول کی ہے۔ ورون دھون نے 25 کروڑ روپے وصول کیے ہیں جبکہ کیرتی کو 4 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں۔

سینیئر اداکار جیکی شروف اور راجپال یادیو، اداکارہ سانیا ملہوترا اور وامیقہ گبی نے بالترتیب 1.50 کروڑ روپے، 1 کروڑ روپے، 1 کروڑ روپے اور 40 لاکھ روپے معاوضہ وصول کیا ہے۔ بے بی جون کا ٹریلر ریلیز کیا جاچکا ہے جس کو فلم بینوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے یہ فلم اداکاروں کی جانب سے بہترین ایکشن سیکوئنس اور زبردست پرفارمنس کا امتزاج ہے۔

فلم کے ٹریلر میں سلمان کو ورون کے ساتھ ایکشن میں دیکھا جاسکتا ہے تاہم فلم کی مکمل کہانی کو دیکھنے کے لیے کرسمس تک انتظار کرنا پڑے گا۔

 

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے