سردیوں میں بال گرنے کو کیسے روکیں؟

صحیح دیکھ بھال کے ساتھ سردیوں میں بالوں کے ٹوٹنے پر قابو پایا جا سکتا ہے


ویب ڈیسک December 18, 2024

سردیوں کے موسم میں بالوں کا گرنا ایک عام سی بات ہے لیکن صحیح دیکھ بھال کے ساتھ اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

فیشل کاسمیٹک اور بیوٹی سرجن، ڈاکٹر شویتا مشرا نے وضاحت کی کہ سردیوں میں بالوں کا گرنا ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے معمول کی بات ہے لیکن مناسب دیکھ بھال سے اسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے سردیوں میں بال گرنے کو روکنے کیلئے درج ذیل نکات طریقے بتائے ہیں۔

ہائیڈریشن بحال کرنے اور بالوں کو مضبوط بنانے کے لیے ناریل، آرگن یا زیتون کے تیل جیسے مفید تیل سے اپنے سر کو باقاعدگی سے موئسچرائز رکھیں۔

اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور غذائیں، جیسے سالمن، اخروٹ، اور چیا سیڈز اور بایوٹین اور زنک سے بھرپور غذا جیسے انڈے، بادام اور پالک کا استعمال بالوں کو اندر سے مضبوط بناتا ہے۔

سر کے اندر تک ہائیڈریشن کیلئے مخصوص پیشہ ور افراد سے رجوع کریں جو سر کے اندر تک نمی کی بحالی کو ہدف بناتے ہیں اور بالوں کی صحت مند نشوونما کو فروغ دے سکتے ہیں۔

سردیوں میں بالوں کے گرنے کو کم کرنے کی کلید ہائیڈریشن، احتاط اور غذائیت میں ہے۔ تیز ہواؤں سے بالوں کو بچانے کے لیے حفاظتی سر کی پوشاک پہنیں اور کنڈیشنگ ٹریٹمنٹ کا استعمال کریں جو بالوں کے ٹوٹنے کو روکنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں