وفاقی وزیر بلور کا ملعون فلمساز کے قاتل کو ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان

مسئلے کا واحد حل ملعون کا قتل ہے ،طالبان سے بھی کار خیر میں حصہ لینے کی اپیل

مسئلے کا واحد حل ملعون کا قتل ہے ،طالبان سے بھی کار خیر میں حصہ لینے کی اپیل۔ فوٹو: اے ایف پی

LONDON:
وفاقی وزیرریلوے غلام احمدبلورنے کہا ہے کہ گستاخانہ فلم بنانے والے فلم سازکو قتل کرنے پر1لاکھ ڈالرانعام دیاجائے گا۔


طالبان بھی اس کارخیرمیںحصہ لیں۔ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتے ہیںلیکن اپنے نبیؐ کی شان میںگستاخی برداشت نہیں ۔ میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ جوکوئی شاتم رسولؐ کوقتل کرے گااسے میں اپنی طرف سے ایک لاکھ ڈالردوںگااوراس کے بعد بھی کسی نے گستاخی کی کوشش کی تو اس کے قتل پر بھی اتنا ہی انعام دوںگا،مسئلے کا واحدحل یہی ہے کہ جوشخص ایسا قدم اٹھائے اسے قتل کردیا جائے۔ آن لائن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی سردار واجد علی ڈوگر نے گستاخ فلم سازکے قتل پر اپنی کروڑوں کی جائیدادبطور انعام دینے کا اعلان کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story