اسلام آباد:
پشاور: اہم اہداف حاصل کرنے پر ایشیائی ترقیاتی بینک نے خیبرپختونخوا کے صحت کے منصوبوں کو 7.5 ملین ڈالر کی فنڈنگ دینے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ منظوری ڈسبرسمنٹ لنکڈ انڈیکیٹرز 1(DLIs) ، 2، 3 اور 5 کے اہداف کو کامیابی سے مکمل کرنے پر دی گئی ہے، ادائیگی سے منسلک اشاریہ1 کے تحت، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں میں سالانہ او پی ڈی اور داخل مریضوں کی تعداد کے ہدف کو عبور کرلیا گیا ہے۔
ادائیگی سے منسلک اشاریہ 2 کے تحت سیکنڈری ہیلتھ کئیر اسپتالوں میں سالانہ ڈیلیوریز میں اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ اعداد و شمار کے مطابق 2023-24 کے دوران ثانوی اسپتالوں میں ڈیلیوریز کی تعداد 141,386 تک پہنچ چکی ہے، جو مقررہ ہدف 136,000 سے زیادہ ہے۔
جینڈر سنسیٹو کوالٹی انشورنس میکانزم 6 اسپتالوں میں کامیابی سے نافذ کردیا گیا ہے۔ سیکنڈری ہیلتھ کیئر اسپتالوں میں 85 ضروری طبی آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔