ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم میں تبو کی زبردست انٹری : مداح حیران
بھارتی اداکارہ تبو نے ایچ بی او کی مشہور سیریز ’ڈون: پرافیسی‘ کے پانچویں قسط میں شاندار انٹری کی، جہاں وہ سسٹر فرانسسکا کے روپ میں نظر آئیں۔
ان کا یہ کردار ایک پُراسرار اور بااختیار خاتون کا ہے، جو کبھی شہنشاہ کی محبوبہ رہ چکی تھیں۔
تبو نے انسٹاگرام پر اپنے کردار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی موجودگی سے متاثر کیا۔ انہوں نے خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، "یہ دیکھنا بہت خوش آئند ہے کہ خواتین کی قیادت اور ان کے کام کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔"