پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی : نیٹ فلکس پر ایک ارب 40 کروڑ روپے جرمانہ

نیٹ فلکس نے صارفین کو ان کے ذاتی ڈیٹا کے استعمال کے بارے میں مناسب معلومات فراہم نہیں کیں، تحقیقاتی ایجنسی


ویب ڈیسک December 18, 2024

ڈچ ڈیٹا پروٹیکشن ایجنسی (DPA) نے نیٹ فلکس پر 2018 سے 2020 کے درمیان ڈیٹا پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی پر 4.75 ملین یورو (140 کروڑ پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کیا ہے۔ 

ایجنسی کے مطابق، نیٹ فلکس نے صارفین کو ان کے ذاتی ڈیٹا کے استعمال کے بارے میں مناسب معلومات فراہم نہیں کیں۔

تحقیقات سے پتہ چلا کہ نیٹ فلکس کی پرائیویسی اسٹیٹمنٹ واضح نہیں تھی اور یہ ڈچ اور یورپی یونین کے قوانین پر پورا نہیں اترتی تھی۔ تاہم، کمپنی نے بعد ازاں اپنی پرائیویسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا اور صارفین کو بہتر طور پر آگاہ کرنے کے اقدامات کیے۔

یہ اقدام عالمی ٹیک کمپنیوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ ڈیٹا پرائیویسی کے قوانین کی پاسداری کریں اور صارفین کے ساتھ شفافیت برقرار رکھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں