قائداعظم بین الصوبائی گیمز؛ پنجاب 163 تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر

سندھ نے 70 تمغے حاصل کیے ہیں جن میں 14 طلائی، 25 نقرئی، اور 31 کانسی کے تمغے شامل ہیں


ذوالفقار بیگ December 18, 2024

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے قائداعظم بین الصوبائی گیمز کے 18 دسمبر کے مقابلوں میں میڈلز کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق 163 تمغے حاصل کرکے پنجاب پہلے نمبر پر رہا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب نے مجموعی طور پر 163 تمغے حاصل کیے جن میں 77 طلائی، 50 نقرئی، اور 36 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا نے 90 تمغے جیتے ہیں جن میں 24 طلائی، 29 نقرئی، اور 37 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

سندھ نے 70 تمغے حاصل کیے ہیں جن میں 14 طلائی، 25 نقرئی، اور 31 کانسی کے تمغے شامل ہیں جبکہ بلوچستان نے 60 تمغے جیتے ہیں جن میں 14 طلائی، 15 نقرئی، اور 31 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

اسلام آباد نے 53 تمغے جیتے ہیں جن میں 5 طلائی، 11 نقرئی، اور 37 کانسی کے تمغے شامل ہیں جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر نے بالترتیب 22 اور 26 تمغے حاصل کیے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے کہا کہ قومی کھیلوں میں تمام اکائیوں نے مل کر مجموعی طور پر 137 طلائی، 137 نقرئی، اور 210 کانسی کے ساتھ 484 تمغے حاصل کیے ہیں انہوں نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا مظہر ہیں۔

ڈی جی پی ایس بی نے کہا کہ حکومت اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کھلاڑیوں کو مزید سہولیات اور مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں