سرجری کے بعد چہرہ خلائی مخلوق جیسا ہوگیا : بھارتی اداکارہ کا خوفناک انکشاف

لوگ میک اپ تک محدود رہیں اور غیر ضروری کاسمیٹک سرجری سے بچیں، اداکارہ کی اپیل


ویب ڈیسک December 18, 2024

بھارتی ماڈل اور اداکارہ شرلین چوپڑا نے اپنی حالیہ گفتگو میں اعتراف کیا کہ پچھلے سال کروائی گئی کاسمیٹک سرجری ان کے لیے ایک خوفناک تجربہ ثابت ہوئی۔ 

شرلین چوپڑا نے بتایا کہ سرجری کے بعد ان کا چہرہ خلائی مخلوق (ایلیئن) جیسا دکھنے لگا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک کاسمیٹولوجسٹ نے ان کے چہرے پر فلرز لگائے، جس سے ان کی ٹھوڑی غیرمعمولی لمبی ہو گئی اور ان کے ہونٹ ٹرپل سائز کے بڑے ہو گئے۔ 

اداکارہ  نے مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ میک اپ تک محدود رہیں اور غیر ضروری کاسمیٹک سرجری سے بچیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں