ڈیرہ اسماعیل خان؛ کم سن لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانےو الے ملزمان گرفتار

قسمت اللہ اور نعمت اللہ نے چند روز قبل تیرہ سالہ لڑکے کو اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا


فوٹو: ایکسپریس نیوز

DI KHAN:

ضلع لکی میں کمسن لڑکے سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع لکی میں ایس ایچ او تھانہ غزنی خیل زاہد خان کی قیادت میں پولیس نے علاقہ جابو خیل میں چھاپہ مارتے ہوئے چند روز قبل تیرہ چودہ سالہ کمسن لڑکے کے ساتھ اسلحے کی نوک پر جنسی زیادتی کرنے والے درندہ صفت دو نامزد ملزمان قسمت اللہ اور نعمت اللہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے دو عدد کلاشنکوفیں معہ ایمویشن برآمد کرکےحوالات منتقل کر دیا، جبکہ مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں