DI KHAN:
ضلع لکی میں کمسن لڑکے سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع لکی میں ایس ایچ او تھانہ غزنی خیل زاہد خان کی قیادت میں پولیس نے علاقہ جابو خیل میں چھاپہ مارتے ہوئے چند روز قبل تیرہ چودہ سالہ کمسن لڑکے کے ساتھ اسلحے کی نوک پر جنسی زیادتی کرنے والے درندہ صفت دو نامزد ملزمان قسمت اللہ اور نعمت اللہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے دو عدد کلاشنکوفیں معہ ایمویشن برآمد کرکےحوالات منتقل کر دیا، جبکہ مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔