پشاور: موٹر وے پر کار پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کا تعلق چارسدہ سے ہے، واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے، پولیس


ویب ڈیسک December 18, 2024

پشاور میں چمکنی کے نزدیک کار پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چکمنی موٹر وے سے گزرتے ہوئے کار پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے، جاں بحق افراد کا تعلق چارسدہ سے ہے، ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں