پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ایرانی ڈیزل اور 73 ملین سے زائد مالیت کی منشیات کی بھاری کھیپ تحویل میں لے کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر بلوچستان کے مختلف علاقوں گوادر، پسنی اور اوتھل میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 لاکھ 23 ہزار 4 سو 52 لیٹر غیرقانونی ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنائی۔
اس کے علاوہ دیگر کارروائیوں میں 135 کلوگرام میتھ آئس اور 652.5 کلوگرام چرس کی اندرون و بیرون ملک اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 73.631 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے، قبضے میں لیے گئے منشیات اور ڈیزل کے حوالے قانونی کارروائی کا آغاز کردیاگیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی منشیات اور غیرقانونی اشیا کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار اداکرتی رہےگی۔