جنت مرزا کو کس چیز کے خوف سے کپکپی طاری ہوجاتی تھی؟ ٹک ٹاکر کا بڑا انکشاف

ٹک ٹاکر نے خود سے متعلق بڑا انکشاف کردیا، مشکل دور کا بھی تذکرہ


ویب ڈیسک December 18, 2024
فوٹو: فائل

کراچی:

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا نے خود سے متعلق حیران کن انکشاف کیا۔

یوٹیوب پر ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران جنت مرزا نے خود سے جڑے بہت سارے معاملات پر گفتگو کی اور بتایا کہ اُن کا ننھیال جاپان میں رہتا ہے اس لیے اُن کا آنا جانا ہے۔

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ وہ 6 ماہ پاکستان اور چھ ماہ جاپان میں رہتی ہیں تاہم اس بار وہ اگلے ماہ یعنی جنوری میں لمبے عرصے کیلیے جاپان جائیں گی کیونکہ وہاں کاروبار شروع کرنے جارہی ہیں۔

جنت مرزا نے انکشاف کیا کہ وہ ایک دور میں ایک ایسی چیز سے خوفزدہ تھیں جس کے بارے میں سوچ پر بھی اُن کے پسینے چھوٹ جاتے تھے۔

Jannat Mirza clarifies that she is not moving to Japan

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ کراچی میں طیارہ حادثے کے بعد مجھے جہاز میں سفر کرنے سے بہت خوف آتا تھا اور جہاز میں بیٹھ کر ایسا لگتا تھا کہ یہ آخری سفر ہے اور سب کچھ ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک بار اہل خانہ جہاز میں اسکردو جارہے تھے تو اُس وقت اُن کی حالت خراب ہوگئی تھی اور وہ مسلسل کانپ رہی تھیں جبکہ پسینہ چھوٹ رہا تھا۔

جنت کے مطابق مجھے میری بہن سمجھانے کی کوشش کررہی تھی مگر میں جہاز میں سفر سے پہلے اور درمیان میں روتی رہی کہ مجھے گاڑی میں بائی روڈ چلتے ہیں۔

Preview

انہوں نے بتایا کہ یہ ایک ایسا دور تھا کہ میں جہاز میں سفر نہیں کرپاتی تھی تاہم وقت کے ساتھ ساتھ یہ خوف ختم ہوگیا۔

Preview

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں