لاہور میں 5 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

تھانہ شالیمار پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کو موقع سے گرفتار کیا، مقدمہ درج


سید مشرف شاہ December 18, 2024

لاہور کے علاقے شالیمار میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے جنسی درندے کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ شالیمار کی حدود میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے اطلاع موصول ہونے پر کارروائی کی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق پانچ سالہ بچی حفظہ گھر سے چیز خریدنے باہر گئی تو وہاں پر موجود ملزم امیر حمزہ اُسے بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی۔

علاقہ مکینوں نے بچی کی آواز سُن کر پولیس کو مطلع کیا جس پر تھانہ شالیمار کی نفری نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کیاْ

پولیس ترھمان کے مطابق ملزم امیر حمزہ کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا جبکہ بروقت کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ شالیمار و پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

انہوں نے کہا کہ عورتوں اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کسی صورت برداشت نہ کی جائے گی، عورتوں اور بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت لوگ کیفر کردار تک پہنچائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں