محکمہ موسمیات کی کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں سردی کی موجودہ لہرمزید 10روزتک برقراررہ سکتی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکا ایکسپریس نیوزسے بات چیت میں کہنا تھا کہ دوہفتے قبل بلوچستان میں داخل ہونے والےمغربی سلسلےکے نتیجے میں شہرمیں داخل ہونے والی سرد ہواؤں کی وجہ سے جاری سردی کی لہرمزید 10روزتک برقراررہ سکتی ہے اور اگلے 2سے3روزکے دوران کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ اس وقت سمندری ہوائیں مکمل طورپرغیرفعال ہیں اوربلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل رہی ہیں، کراچی سمیت دیہی سندھ کے اضلاع میں قدرے معتدل موسم ہواؤں کی سمت کی تبدیلی پرمنحصرہے۔
سردارسرفرازکے مطابق تھرپارکر اورعمرکوٹ میں آنے والے دنوں میں سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے، بدھ کوشہرکا کم سے کم پارہ 13ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دوبارہ 1.2ڈگری کمی سے27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا۔
بدھ کو دیہی سندھ کےاضلاع میں سب سے کم پارہ مٹھی میں1.5ڈگری ریکارڈ ہوا۔