فلسطینی فلم ’فرام گراؤنڈ زیرو‘ نے آسکرز تک رسائی حاصل کر لی
فلسطینی فلم ’فرام گراؤنڈ زیرو‘ کو 97 ویں اکیڈمی ایوارڈز 2025ء میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔
یہ فلم فلسطینی ڈائریکٹر رشید مشہراوی کی تخلیق ہے، جو 22 مختصر فلموں پر مشتمل ہے اور غزہ کے شہریوں کی زندگی کے چیلنجز کو اجاگر کرتی ہے۔
فلم میں علا دامو کی کہانی ’24 آورز‘ بھی شامل ہے، جس میں اسرائیلی فضائی حملوں سے بچنے والے ایک فلسطینی نوجوان کا تجربہ دکھایا گیا ہے۔
آسکرز کی حتمی نامزدگیوں کا اعلان جنوری 2025ء میں ہوگا۔