راجن پور؛ پولیس نے دو افراد کو کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے سے بچالیا

ڈاکوؤں نے دو افراد کو سستی موٹر سائیکلوں اور دعوت کھانے کا جھانسہ دے کر کچےمیں بلایا تھا، ترجمان پنجاب پولیس


ویب ڈیسک December 18, 2024

RAJANPUR:

راجن پور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے سے بچالیا۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق  کچے کے ڈاکوؤں نے ہنی ٹریپ کے ذریعے دو افراد کو سستی موٹر سائیکلوں اور دعوت کھانے کا جھانسہ دے کر کچے کے علاقے میں بلایا تھا۔ 

یہ معاملہ علم میں آنے کے بعد راجن پور نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو ہنی ٹریپ ہونے سے بچالیا۔ 

ترجمان پولیس کے مطابق ہنی ٹریپ سے بچائے گئے افراد میں احسان علی اور مبشر شامل ہیں جو ٹائروں کی خریدوفروخت کا کام کرتے ہیں اور ان کا تعلق ضلع اوکاڑہ سےہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو سادہ لوح افراد کو سستی اشیا اور خواتین سے دوستی کا جھانسہ دے کر اغوا کرتے ہیں، عوام ایسے جرائم پیشہ عناصر  کے جھانسے میں ہرگزنہ آئیں۔ 

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کی جانب سے عوام آگاہی کے لیے تمام میڈیا پلیٹ فارمز اور چیک پوسٹوں پر آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔