جنسی مجرموں کو نامرد بنانے کا قانون بنایا جائے، بھارتی اداکارہ

یہ مطالبہ اطالوی وزیراعظم کی جانب سے اپنے ملک میں اسی نوعیت کے قانون کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بعد سامنے آیا ہے


December 18, 2024

بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے بھارتی حکومت سے اپیل کی ہے کہ جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کے لیے قانون بنایا جائے۔ 

یہ مطالبہ اطالوی وزیراعظم جیورجیا میلونی کی جانب سے اپنے ملک میں اسی نوعیت کے قانون کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

پریتی زنٹا نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا، "یہ ایک عمدہ اقدام ہے۔ امید ہے کہ بھارتی حکومت بھی کبھی نا کبھی اس طرح کا قدم اٹھائے گی۔" 

انہوں نے مداحوں سے یہ سوال بھی کیا، "کیا یہ اس طرح کے جرائم کے خلاف عدم برداشت کا اچھا وقت نہیں؟"اطالوی حکومت اس حوالے سے پہلے ہی کمیٹی تشکیل دے چکی ہے، جبکہ پریتی نے بھارت میں بھی اسی قانون کو نافذ کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔