امریکا کی بدنام زمانہ جیل میں 17 سال تک رہنے والا ایک مسلمان بے گناہ قیدی رہا

ان پر القاعدہ کے ایک گروپ کا سہولت کار ہونے کا الزام تھا، البتہ ان پر کبھی کوئی جرم ثابت نہیں ہو سکا


ویب ڈیسک December 18, 2024

امریکا نے بدنامِ زمانہ جیل گوانتانوموبے سے قیدی محمد عبدالمالک باجبو کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا۔ اعلان کے بعد قید خانے میں قیدیوں کی تعداد کم ہوکر 29 رہ گئی۔

منگل کے روز پینٹاگون سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ 51 سالہ عبدالمالک کو امریکا کی جیل میں تقریباً دو دہائیوں کی قید کے بعد کینیا کی حکومت کے حوالے کیا گیا۔

عبدالمالک پر مشرقی افریقا میں القاعدہ کے ایک گروپ کا سہولت کار ہونے کا الزام تھا، البتہ ان پر کبھی کوئی جرم ثابت نہیں ہو سکا۔

عبدالمالک باجبو کے گوانتانامو پروفائل کے مطابق وہ ایک بنیاد پرست امام سے متاثر ہوا اور 1996 میں صومالیہ میں شدت پسندانہ ٹریننگ لینے کے لیے کینیا کو چھوڑ دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ نومبر 2002 میں مومبسا کینیا میں ہونے والے حملوں کی تیاری اس کو عملی جامہ پہنانے میں قریب سے ملوث تھا۔

اسرائیلی شہری کے ہوٹل پر کیے گئے حملے میں 13 افراد ہلاک اور 80 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

بعد ازاں کینیا کے حکام نے فروری 2007 میں ان کو گرفتار کر کے امریکا کی حراست میں دے دیا گیا تھا، جس کے بعد اس کو مارچ 2007 سے گوانتاناموبے جیل بھیج دیا گیا۔

عبدالمالک کی رہائی کے بعد 15 ایسے مزید افراد گوانتانامو جیل میں رہ گئے ہیں جن پر کوئی الزام نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔