معروف فلم ساز ایٹلی کی پروڈیوس کردہ فلم "بیبی جان"، جس میں ورون دھون مرکزی کردار نبھا رہے ہیں اور یہ 25 دسمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
فلم میں سلمان خان کے کیمیو کا انکشاف ہوا ہے، جس نے مداحوں میں جوش و خروش بڑھا دیا ہے۔
ایٹلی نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ سلمان خان نے ان کے کیمیو کے لیے صرف 10 سیکنڈز میں ہاں کر دی۔
انہوں نے کہا، "میں نے مراد کھیتانی سے بات کی کہ فلم کے آخر میں ایک کیمیو چاہیے۔ اگلے دن مراد صاحب نے مجھے بتایا کہ سلمان خان نے ہامی بھر لی ہے۔"
فلم کے سیٹ پر سلمان خان کی وقت کی پابندی اور پروفیشنلزم بھی قابل تعریف رہا۔ ایٹلی کے مطابق، "سلمان سر کو دوپہر 1 بجے سیٹ پر پہنچنا تھا، لیکن وہ 12:30 پر وہاں موجود تھے۔ ہم نے انہیں ایسے بیٹھے دیکھا جیسے کوئی شیر اپنے شکار کے انتظار میں ہو۔"
فلم کے ایکشن سینز میں سلمان خان کا انداز دیکھنے کے قابل ہوگا، اور ایٹلی نے کہا کہ یہ ماس ایکشن سینز ہیں جو مداحوں کو یقیناً پسند آئیں گے۔