پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے وزیر محمد علی ملکانی نے ملاقات کی۔
بلاول بھٹو زرداری کو سندھ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے وزیر محمد علی ملکانی نے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ لائیو اسٹاک کا ملک کے جی ڈی پی میں 14 فیصد حصہ ہے۔
سندھ کا انسٹی ٹیوٹ آف اینمل ہیلتھ 74 اقسام کی جانوروں کی ادویات خود تیار کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ جلد ایف ایم ڈی ویکسین تیار کرلے گا جو گوشت کی برآمد میں معاون ثابت ہوگی جبکہ سندھ میں جلد لائیو اسٹاک کی نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی ملاقاتیں کیں اور سیاسی و عوامی مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔