پشپا 2 نے 1500 کروڑ کمالئے، لیکن کیا دنگل اور باہوبلی 2 کا ریکارڈ توڑ پائے گی؟

فلم کی کہانی ایک چھوٹے مزدور پشپا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جو ایک سندل ووڈ اسمگلر کے طور پر ترقی کرتا ہے


ویب ڈیسک December 18, 2024

پشپا 2: دی رول، جو 5 دسمبر 2024 کو ریلیز ہوئی، باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ فلم نے عالمی سطح پر 1500 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے اور کئی بڑے بلاک بسٹر فلموں کے ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔

فلم نے ابتدائی 11 دنوں میں 1400 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا اور 12 دنوں میں آر آر آر (1230 کروڑ) اور کے جی ایف چیپٹر 2 (1215 کروڑ) کے لائف ٹائم کلیکشنز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تاہم، پشپا 2 اب بھی دو فلموں کے ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہی ہے:

باہوبلی 2: دی کنکلوژن (1790 کروڑ)
دنگل (2000 کروڑ)، جو بھارتی سینما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔

پشپا: دی رائز نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھائی تھی، اور پشپا 2 نے اس کو مزید آگے بڑھایا۔ فلم کی ہندی ورژن نے صرف 11 دنوں میں 500 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا، جو کہ شاہ رخ خان کی فلم جوان کے 18 دنوں کے ریکارڈ کو مات دیتا ہے۔

فلم کی کہانی ایک چھوٹے مزدور پشپا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جو ایک سندل ووڈ اسمگلر کے طور پر ترقی کرتا ہے اور پولیس افسر شیخاوت کے خلاف جدوجہد کرتا ہے۔ الو ارجن کی شاندار اداکاری اور فلم کے ایکشن سینز کو شائقین نے بے حد سراہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں