بھارتی بحریہ کی اسپیڈ بوٹ مسافر کشتی سے ٹکرا گئی، 3 نیوی اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک

بھارتی بحریہ اسپیڈ بوٹ کا تجربہ کررہی تھی اس دوران بوٹ تیز رفتاری کے باعث مسافر کشتی میں جاگھسی


ویب ڈیسک December 19, 2024
فوٹو انڈین میڈیا

ممبئی : بھارتی بحریہ کو اسپیڈ بوٹ کا تجربہ مہنگا پڑ گیا، تجربے کے دوران اسپیڈ بوٹ مسافر کشتی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 نیوی اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی بحریہ کا اسپیڈ بوٹ کا تجربہ ناکام رہا اور ٹرائل کے دوران بوٹ سیاحوں کی کشتی سے ٹکرا گئی۔

بھارتی نیوی کی اسپیڈ بوٹ اور کشتی کی ٹکر کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے اور 101 کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی بحریہ کے تین اہلکار بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نیل کمل نامی کشتی سیاحوں کو لے کر ممبئی کے قریب ایلیفنٹا آئی لینڈ جا رہی تھی۔ انڈین کوسٹ گارڈز کی طرف سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران بچائے جانے والے افراد میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں