کرسمس اور نیو ایئر سیکیورٹی پلان کی چیکنگ کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے رات گئے کیتھڈرل چرچ مال روڈ اور اطراف کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈی آئی جی آپریشنزکے ساتھ ایس پی سول لائنز بابر جاوید سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے چرچ منتظمین سے ملاقات بھی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ کرسمس کے موقع پر622 گرجا گھروں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ اے کیٹیگری میں 59، بی 84،سی 378 اور ڈی کیٹیگری میں 101چرچ شامل ہیں۔ کرسمس کے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ بازاروں، مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے اطراف سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ مسیحی برادری کیلئے تمام تر حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔ وہ روزانہ کی بنیاد پر کرسمس اور نیو ائیر سیکورٹی پلان کا خود جائزہ لے رہا ہیں۔ افسران خود فیلڈ میں رہیں، پلان پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔