کراچی: ایل پی جی کی دکان میں سلنڈر دھماکا، دو بھائی شدید زخمی

زخمی ہونے والوں میں 20 سالہ حسین ولد فضل اور 25 سالہ حسن ولد فضل شامل ہیں


اسٹاف رپورٹر December 19, 2024
(فوٹو: فائل)

گلشن معمار ایل پی جی کی دکان میں سلنڈر سے گیس لیک ہونے پر زور دار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی ، دو بھائی شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے سپر ہائی وے احسن آباد ریمبو ٹاور کے قریب ایل پی جی سلینڈر کی دکان میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکاہوا۔ دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پہلے عباسی شہید اسپتال پھر وہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں کی شناخت 20 سالہ حسین ولد فضل اور 25 سالہ حسن ولد فضل کے ناموں سے کی گئی ۔زخمی ہونے والے دونوں بھائی اور دکان کے مالک ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی اور ب ڈسپوزل کے عملے کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والے حسن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں