لاہور: بہو کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والا سسر گرفتار

 سسر نے متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، کسی کو بتانے پر سنگین نتائج، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، متاثرہ خاتون 


ویب ڈیسک December 19, 2024
بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور:

لاہور پولیس نے بہو کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کے والد نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں وقوعہ کی اطلاع دی جس پر علاقہ پولیس نے ملت پارک کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ خاتون نےالزام لگایا کہ سسر نے متعدد بارزیادتی کا نشانہ بنایا، کسی کو بتانے پر سنگین نتائج اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔

ترجمان کے بیان کے مطابق سسر بیٹے کی غیر موجودگی میں بہو کے ساتھ زیادتی کرتا، ہراساں اور دھمکاتا رہتا تھا، پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ خواتین کسی بھی ظلم و زیادتی کی صورت میں 15 ہیلپ لائن پر کال کرکے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے فوری مدد حاصل کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں