پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا سلسلہ جاری
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے رجحان کا سلسلہ جاری ہے اور ٹریڈنگ کے دوران 40 ہزار پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
آج کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1909پوائنٹس کی بڑی کمی دیکھی گئی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 170 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں 145پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس بڑھ کر 111215 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
کاروبار کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤں کا سلسلہ جاری ہے، 145 پوائنٹس اضافے کے بعد 466 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، مارکیٹ انڈیکس گھٹ کر 110703پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں 1248پوائنٹس کی مندی ہوئی اور 100 انڈیکس گھٹ کر 109821پوائنٹس کی سطح پر آگیا، اس کے بعد مزید مندی ہوئی اور 2560پوائنٹس کمی کے بعد انڈیکس 108510پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ویب سائٹ کے مطابق دوپہر 3 بج کر 2 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100، 4 ہزار 355 پوائنٹس یا 3.92 فیصد کمی کے بعد ایک لاکھ 6 ہزار 714 پوائنٹس پر آگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے اختتام پربینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3 ہزار 790 پوائنٹس یا 3.41 فیصد کی کمی سے ایک لاکھ 11 ہزار 70 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔