جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا

ٹیم کی قیادت ٹمبا باوما کے سپرد ہوگی


ویب ڈیسک December 19, 2024

پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کےلیے جنوبی افریقا نے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔


دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ون ڈے میچز کے بعد کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں شروع ہوگا۔

جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے اپنے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کی قیادت ٹمبا باوما کے سپرد ہوگی۔

مزید پڑھیں: سلمان نے اپنا ''مین آف دی میچ کا ایوارڈ'' صائم کو دے دیا

اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ بیڈنگھم، کوربن بوش، میتھیو بریٹزکے، ٹونی ڈی زوری، مارکو یانسن، کیشوو مہاراج، کوینا مافاکا، ایڈن مارکرم، ویان ملڈر، سینورن متھوسامی، ڈین پیٹرسن، کاگیسو رباڈا، ریان رکلیٹن، ٹرسٹن اسٹبز، کائل ویریانے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی20 سیریز میزبان ٹیم کے نام رہی تھی جس نے 0-2 سے گرین شرٹس کو مات دی اور ایک میچ بارش کی وجہ سے واش آؤٹ ہوگیا تھا۔

ادھر دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں