عائزہ خان نے ایکٹنگ اسکول جوائن کرلیا

خوبرو اداکارہ 2 بچوں کی ماں ہیں اور 17 سال کی عمر سے اداکاری کر رہی ہیں


ویب ڈیسک December 19, 2024

پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے لندن کے ایکٹنگ اسکول میں داخلہ لے لیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے عائزہ خان نے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ لندن میں ایکٹنگ اکیڈمی میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں جو ان کا خواب تھا۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس میں ایکٹنگ سیکھنے کے لیے پرجوش نظر آ رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کی خواہش بچپن سے تھی کہ وہ یہاں تعلیم حاصل کریں اور ان کے والدین کی مدد سے آج وہ اپنی خواہش پوری کر رہی ہیں۔

اداکارہ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے عائزہ کی اس کوشش کو سراہا اور انہیں مزید کامیابیوں کی دعائیں دیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ عائزہ خان نے 17 سال کی عمر میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا وہ ساتھی اداکار دانش تیمور کی اہلیہ ہیں جن سے ان کے دو بچے بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں