پاکستان کے مشہور اداکار فروز خان کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا خاندان اور رشتے کالے جادو کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔
فیروز خان حال ہی میں اپنی نجی زندگی میں پیش آنے والے طلاق اور عدالتی کاررائی سمیت کئی اُتار چڑھاؤ کے باعث کافی مقبول ہوئے اس کے باجود شوبز میں انہوں نے اپنی منفرد پیہچان قائم رکھی ہوئی ہے۔
فروز خان کی پہلی شادی ناکام رہی جس کے بعد انہیں قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا، ان پر سابقہ اہلیہ کی جانب سے گھریلو تشدد کے الزمات بھی عائد کئے گئے مگر اب وہ دوسری شادی کے بعد اہلیہ زینب کے ساتھ خوشی سے زندگی گزار رہے ہیں۔
تاہم اب بھی وہ انکی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کے ساتھ سوشل میڈیا پر بحث تکرار کے باعث خبروں کو حصہ بنے رہتے ہیں۔
فروز خان کی والدہ نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا کہ انکے گھر کو کالے جادو کا سامنا رہا ہے، ان کے گھر میں کبھی سوئیاں لگا ہوا لیموں پھینکا گیا تو کبھی تعویزیں ملیں جو انہیں سمجھ نہیں آیا کہ کب اور کیسے رکھی گئیں۔
ان کے مطابق کالے جادو کی وجہ سے فروز خان اور انکے والد بیمار ہو گئے اور فروز کا رویہ بہت غیر معمولی قسم کا ہو گیا۔ مزید بتایا گیا کہ کالے جادو کے نتیجے میں انکے خود کے بال بھی گر گئے اور ان کے گھر والوں کے رشتوں میں دراڑیں پیدا ہوئیں اور لڑائی جھگڑے بھی ہوئے۔
یاد رہے کہ فیروز خان جلد ہی وہ ایک نئے درامہ ’ہمراز‘ میں عائزہ خان کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔