فیروز اور ہمارے گھر پر بہت جادو ٹونے ہوئے، والدہ کا انکشاف
پاکستان کے مشہور اداکار فروز خان کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا خاندان اور رشتے کالے جادو کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔
فیروز خان حال ہی میں اپنی نجی زندگی میں پیش آنے والے طلاق اور عدالتی کاررائی سمیت کئی اُتار چڑھاؤ کے باعث کافی مقبول ہوئے اس کے باجود شوبز میں انہوں نے اپنی منفرد پیہچان قائم رکھی ہوئی ہے۔
فروز خان کی پہلی شادی ناکام رہی جس کے بعد انہیں قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا، ان پر سابقہ اہلیہ کی جانب سے گھریلو تشدد کے الزمات بھی عائد کئے گئے مگر اب وہ دوسری شادی کے بعد اہلیہ زینب کے ساتھ خوشی سے زندگی گزار رہے ہیں۔
تاہم اب بھی وہ انکی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کے ساتھ سوشل میڈیا پر بحث تکرار کے باعث خبروں کو حصہ بنے رہتے ہیں۔