حکومت مذاکرات کرے یا نہیں، ہم کسی سے ڈرنے، دبنے والے نہیں، عمر ایوب

عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے،  لگتا ہے حکومت کو مذاکرات میں دلچسپی نہیں، اپوزیش لیڈر


ویب ڈیسک December 19, 2024
سیاسی جماعتوں نے معیشت کو زمین دوز کردیا،عمر ایوب :فوٹو:فائل

پشاور:

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم کسی سے ڈرنے یا دبنے والے نہیں، ہم نے کسی کے پاس نہیں جانا، کسی نے مذاکرات کرنے ہیں تو کریں نہیں تو نہ کریں۔

پشاور ہائی کورٹ  کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا  کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان کے القادر ٹرسٹ کیس میں کل دیر تک عدالت میں سماعت جاری رہی، عدالت کا وقت 3  یا 4 بجے تک ہوتا ہے، سوال یہ ہے کیوں اتنی دیر تک سماعت جاری رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو گنجائش سے زیادہ جیلوں میں رکھا ہوا ہے، ہم کسی سے ڈرنے یا دبنے والے نہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے، مذاکرات کےلیے ہم نے کسی کے پاس نہیں جانا، کسی نے مذاکرات کرنے ہیں تو کریں نہیں تو نہ کریں، لگتا ہے حکومت کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں